سندھ

پی آئی اے کا رحیم یارخان کیلئے آپریشن دوبارہ شروع

 کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے نے جنوبی پنجاب رحیم یارخان کیلئے پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع ‏کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کی کراچی سے رحیم یارخان اور کراچی ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ رحیم ‏یارخان کے لئے یکطرفہ کرایہ8800روپے مقرر کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق کوروناکےباعث چترال کیلئےمعطل کی گئیں پروازیں بحال کر دیں جب کہ ‏لاہور تا اسلام آباد پروازیں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد لاہور کیلئے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بزنس مینز اور ان کی فیملیز کے لیے خصوصی رعایتی ‏پیکج کا اعلان ‏کر رکھا ہے۔

پی آئی اے بزنس مینز کو 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی جب کہ وقت کے ساتھ بزنس ‏‏مینوں کی فیلمیز کو بھی رعایتی پیکج میں شامل کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close