سندھ

وزیراعظم کل کراچی حیدرآباد موٹر وے کا افتتاح کریں گے

کراچی حیدر آباد موٹروے ایم نائن پر چار انٹر چینج مکمل کرلئے گئے ہیں ،وزیراعظم محمد نواز شریف کل کراچی حیدرآباد موٹر وے کا افتتاح کریں گے۔ منصوبے کی تکمیل سے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان سفر مزید آسان ہو جائےگا۔

موٹروے ایم نائن پرپچہترکلومیٹرتعمیرشدہ حصے کاافتتاح کل (جمعہ) کو ہوگا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق 136 کلو میٹر کراچی تا حیدر آباد موٹروے منصوبہ ستمبر 2015 میں شروع ہوا۔

ایم نائن پر چار انٹرچینج مکمل کر لئے گئے ہیں، موٹر وے پر پلوں اور انٹرچینجز کی تعمیر سے ملحقہ علاقوں کے شہری مستفید ہوں گے۔36 ارب روپے لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کی تکمیل سے سب سے زیادہ فائدہ کراچی اورحیدرآباد کے درمیان سفرکرنے والوں کوہوگا۔

ترجمان کے مطابق حکومت ملک بھر میں بارہ سو ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کر رہی ہے،ان منصوبوں میں تھاکوٹ، حویلیاں ،لاہور ،عبدالحکیم ایم تھری موٹروے سمیت سکھر ملتان ایم فائیو موٹرے وے پر بھی کام جاری ہے۔ جبکہ گوجرہ شور کوٹ خانیول موٹر وے بھی زیر تعمیر ہے جن کی تکمیل سے ملک بھر میں موٹر ویز کی لمبائی دو ہزار کلو میٹر ہو جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close