سندھ

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک، ایس ایس پی راؤ انوار

کراچی: سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 کراچی پولیس نے سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب لنک روڈ پر کارروائی کی، پولیس کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران 6 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کا امکان ہے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ سپر ہائی وے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران اب تک درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close