سندھ

کاراورموٹرسائیکل میں تصادم‘2افراد زخمی

کراچی کےعلاقےنیپاچورنگی کےقریب کار اورموٹرسائیکل کی ٹکر کےباعث حادثےمیں دونوجوان زخمی ہوگئےجنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

کراچی کی ٹوٹی سڑکوں پرحادثات کےنتیجے میں دس روز میں پانچ طلبا جان کی بازی ہارچکے ہیں،حادثات کے خلاف اردو یونیورسٹی کےسامنےطلبا نےدوروز قبل مظاہرہ بھی کیاتھا۔

صوبائی وزیربرائے ٹرانسپورٹ سندھ ناصرحسین شاہ نے جاں بحق طلبا کے لواحقین کےلیے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہےکہ دو روز قبل کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیاتھا،جاں بحق طالبعلم کی شناخت غلام اللہ خان کے نام سے ہوئی تھی،جاں بحق طالبعلم گلگت استور کا رہائشی تھا۔

واضح رہےکہ کراچی میں گزشتہ چند دنوں میں یونیورسٹی روڈ پرپیش آنے والا یہ ساتواں حادثہ ہےجس میں دو نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close