Featuredسندھ

کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح

کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ یہ مکمل طور پر ایک الیکٹرک بس ہے۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر مہینے حکومت کی جانب سے بسوں کا اضافہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2017 سے جتنا کام ہونا چاہیے تھا اتنا کام نہیں ہوا ہے، سندھ حکومت جلد 250 بسوں کی ٹینڈر کرنے جارہی ہے۔

New electric buses for Karachi - Zameen News

صوبائی وزیر نے بتایا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ 4 روپے فی کلو میٹر ہوگا۔

اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ ابتداء میں الیکٹرک بس ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close