سندھ

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر موبائل مارکیٹ سیل

کراچی: شہر قائد کے علاقے سخی حسن پر واقع موبائل مارکیٹ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  عارضی طور پر سیل کردیا گیا۔

 

مقامی انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر موبائل مارکیٹ کو سیل کرنے کی کارروائی کی تو دکانداروں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔

پولیس اہلکاروں اور دکانداروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہوئی تو دیگر تھانوں سے نفری کو طلب کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مارکیٹ یونین کے صدر اور دکانداروں نے قانونی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور جب انہیں سمجھایا گیا تو انہوں نے جھگڑا شروع کردیا۔

پولیس افسران نے صورت حال کشیدہ ہونے کے بعد سرینا موبائل مارکیٹ کے صدر اور دکانداروں سے مذاکرات کیے جس کے بعد وہ منتشر ہوگئے۔ دکان داروں نے دعویٰ کیا کہ اُن کے کچھ ساتھیوں کو گرفتار کر کے تیموریہ تھانے منتقل کیا گیا ہے۔

موبائل مارکیٹ کی یونین اور دیگر دکان دار ساتھیوں کی رہائی کے لیے تیموریہ تھانے پہنچے جہاں انہوں نے پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اس ساری صورت حال کے بعد موبائل مارکیٹ کو عارضی طورپر سیل کر کے داخلی دروازوں پر نوٹی فکیشن چسپاں کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close