سندھ

ماہِ رمضان میں زیادہ سے زیادہ درجہ 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان

کراچی :محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ شہر قائدمیں رواں ہفتے موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم ماہِ مبارک میں زیادہ سے زیادہ درجہ 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 

اپریل شروع ہوتے ہی گرمی کے پارے نے 40 کا ہندسہ پار کیا تو کراچی والے چکرا کر رہ گئے، ذہنوں میں ایک ہی سوال تھا کہ سورج کے تیور یہی رہے تو رمضان میں کیا ہوگا۔

 

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ 4 سے 5 روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 37 سی39 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کو پارہ 36سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ہوائیں شہر پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔شہر میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں شام میں بحال ہوجائیں گی۔

 

لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے ابتدائی دس دِن کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں اور پہلے عشرے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close