سندھ

سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار کےقریب دھماکا، متعدد افراد زخمی

سہون شریف: لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔  دھماکا مزار کے احاطے میں ہوا ہے اور متعدد زخمی مزار کے احاطے میں ہیں، دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

نمائندہ کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب مزار کے احاطے میں سیکڑوں لوگ موجود تھے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جمعرات کا روز ہونے کی وجہ سے مزار میں زائرین کا رش تھا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ریسکیو کارروائیوں کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close