Featuredسندھ

ہم سب کو مل کر دہشتگردی اور منشیات فروشی کو شکست دینی ہے: شیخ رشید

کراچی: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر انتہا پسندی، دہشتگردی اور منشیات فروشی کو شکست دینی ہے۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ کا کردار انتہائی نمایاں ہے منشیات کی روک تھام کے لئے پاکستان کوسٹ گارڈ کی خدمات سرفہرست ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا سمندری حدود کی حفاظت اور منشیات کی روک تھام اورکوسٹ گارڈز کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹر کورنگی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹر کراچی کورنگی میں 40ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

منعدہ تقریب میں پریڈ کی قیادت پریڈ کمانڈر میجر عامر حیات خان نے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 233 ریکروٹس نے حصہ لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close