سندھ

کراچی سرکلر ریلوے اپنے آغاز میں ہی ناکامی سے دوچار ہوتی نظر آرہی ہے

کراچی : شہر قائد میں 21سال بعد چلائی جانے والی کراچی سرکلر ریلوے اپنے آغاز میں ہی ناکامی سے دوچار ہوتی نظر آرہی ہے، جس کی بڑی وجہ مسافروں کی عدم دلچسپی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ریلوے کو اس ٹرین سروس سے شدید مالی خسارے کا سامنا ہے، پاکستان ریلوے نے اسی مالی خسارے کے سبب ایک ٹرین اور دو آپریشنز بھی کم کردیے ہیں۔

انجم وھاب کا کہنا تھا کہ ٹرین میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں خاص طور پر واش رومز کی حالت بہت خراب ہے اور انتطامیہ کسی قسم کے اقدامات نہی کررہی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز دھابیجی سے اورنگی ٹاؤن تک 130مسافر تھے جن میں سے 99فیصد کراچی کینٹ پر اتر گئے، باقی کراچی سٹی سے اورنگی تک کوئ یمسافر نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ٹریک سے ریلوے کو فائدے کے بجائے نقصان ہورہا ہے، کیونکہ اخراجات زیادہ ہیں اور آمدنی بہت کم۔ اس کے علاوہ یہ مختلف پھاٹکوں پر دوسری لوکل ٹرینوں کے گزرنے تک کھڑی رہتی ہے جس سے لوگوں کے وقت کا حرج ہوتا ہے۔

دنیا بھر کے شہروں میں لوکل ٹرینوں کی کامیابی کی ضمانت اسٹینڈرڈ گیج، لائٹ ریل اور فیڈر بس سروس کو قرار دیا جاتا ہے جبکہ کراچی سرکلر ریلوے براڈ گیج اور ہیوی انجن کے ساتھ آپریشنل کی جارہی ہے جس کی رفتار قریب ترین اسٹیشنوں کی وجہ سے تکنیکی طور پر سست رکھی گئی ہے۔

مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے کافی وقت لگ رہا ہے، آپریشنل لاگت بھی زیادہ آرہی ہے جبکہ فیڈر بس سروس نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو اسٹیشنوں تک رسائی حاصل نہیں ہورہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close