سندھ

14میٹر گہرا جہاز لنگر انداز، پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان بڑے جہازوں کی کنٹینر ہینڈلنگ میں اہم سنگ میل عبورکرکے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔سائوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز پر 14 میٹر زیر آب گہرا جہاز لنگر انداز ہوا جو ملک میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ جہاز ہنڈائی لانگ بیچ سے 1227 درآمدی کنٹینر اتارے اور 1745 برآمدی کنٹینر چڑھائے گئے۔ اس سے قبل جو کنٹینر جہاز پاکستان آئے وہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر لنگرانداز ہوتے رہے اور ان کی گہرائی 13 میٹر تھی۔کے پی ٹی حکام کا کہنا تھا اب سمندر میں زیر آب 15.5 میٹر گہرے جہاز بھی ایس اے پی ٹی میں ہینڈل کئے جاسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close