سندھ

میئر کراچی کی 100 روزہ صفائی مہم کا آج آخری دن، شہر میں بدستور کچرے کا ڈھیر

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے شروع کی گئی 100 روزہ صفائی مہم آج ختم ہوجائے گی لیکن شہرمیں کچرا کلچر میں کوئی کمی نہیں آئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق میئرکراچی وسیم اخترکی 100 روزہ صفائی مہم آج ختم ہورہی ہے، 3 ما ہ اور 10 دن پہلے میئر کراچی نےنوید سنا ئی تھی کہ شہر کو 100 روز میں صاف کردیں گے لیکن بڑے بڑے دعوے ہوا میں ہی اڑگئے اوراب بھی جگہ جگہ کچرے کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں۔ کراچی کے تمام 6 اضلاع میں صفائی کے ناقص انتظاما ت ہیں اورسیوریج کا پا نی بھی جگہ جگہ کھڑا ہے۔مئیرکراچی وسیم اختر کی جانب سے 209 یونین کمیٹیو ں میں سے 16 کو صا ف کرنے کا دعوی کیا گیا مگر پورا شہر ہی کچرہ کنڈی بنا ہوا ہے جب کہ شہریوں کا بھی مطالبہ ہے کہ زبانی کلامی نہیں عملی طورپرکچھ کرنا ہوگا جب کہ مئیرکراچی نے صفائی مہم کے حوالے سے تمام ذمہ داری سندھ حکومت پرڈال دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close