سندھ

زبردستی کی شادی سے گھر زیادہ دن نہیں چلتا

حیدر آباد : شہلاء رضا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مہمان اداکار اب استعفے دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلاء رضا نے دارالامان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی مسائل بگڑ گئے ہیں۔ پرویز الہی کا بیان آیا کہ سینیٹ الیکشن میں ان کی تیاری نہیں ہم نے مینج کیا۔ زبردستی کی شادی سے گھر زیادہ دن نہیں چلتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا حال اتنا بگڑا ہوا ہے، مستقبل کیا ہوگا۔ عمران خان کے مہمان اداکار اب استعفے دے رہے ہیں۔ جنگوں میں جی ڈی پی منفی نہیں ہوئی، اب ہوگئی۔ سندھ میں پانی کی کمی ہے، ہمیں 37 فیصد کم پانی مل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ہمارا مسئلہ یہی تھا کہ دو تین لوگ فیصلے کرکے سب پر نا تھوپیں۔ جن کے اسمبلی میں اسٹیک نہیں کیا، وہ ہمیں ڈاریکٹ کرینگے۔ مریم صاحبہ کا ٹکٹ نہیں چلتا، ورنہ یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ان کی خاتون بھی جیت جاتیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close