سندھ

ڈاکوؤں نے 2 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا

سکھر: کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں نے 2 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا اورپولیس اہلکاروں کی رہائی کےبدلےساتھی کی رہائی کی مانگ لی۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں نے 2 پولیس اہلکار اغواکر لیے ، اغواہونےوالوں میں عرفان منظوراورارشد شامل ہیں، پولیس ملازم رات گئے دعوت سےواپس چوکی پرآرہے تھے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کوجرائم پیشہ گینگ نےاغواکیا جبکہ ڈاکوؤں نےپولیس اہلکاروں کی رہائی کےبدلےساتھی کی رہائی کی مانگ لی ہے۔

 

ذرائع نے کہا ہے کہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کےلئےاغواکاروں سےمذاکرات کیے جارہے ہیں۔

 

دوسری جانب کچے کے علاقےگڑھی تیغومیں چھٹے روزبھی آپریشن جاری ہے، امیرسعودمگسی کےتبادلےکےبعدآپریشن کی سربراہی اے ایس پی سیدفاضل شاہ کررہے ہیں۔

 

اےایس پی سیدفاضل شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سےآنےوالےتازہ دم 200 کمانڈوزکی آپریشن مین بھرپور کارروائیاں جاری ہے ، آپریشن میں ڈرون سے شیلنگ کی جارہی ہے اور جدیداسلحےکااستعمال کیاجارہاہے جبکہ ڈاکوؤں کےفرارہونےکےراستےبند کردیے گئےہیں۔

 

سید فاضل شاہ نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے 220 سے زائد ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں جبکہ آپریشن کے دوران12مغویوں میں سے 10 کو بازیاب کروایا جا چکا، گزشتہ رات بھی 2 مغویوں کو مقابلے کے بعد بازیاب کروایا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close