سندھ

عزیر بلوچ کے پاس 9 موبائل فون، جیل میں بیٹھ کر گینگ چلا رہے ہیں، اس معاملے میں رینجرز بے بس ہے، مظہر عباس کا دعویٰ

کراچی: سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ عزیر بلوچ کے پاس 9 موبائل فون ہیں اور وہ جیل میں بیٹھ کر ہی اپنا گینگ چلا رہے ہیں، اس حوالے سے جب انہوں نے رینجرز کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے گفتگو کی تو اس نے اس بارے میں بے بسی کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کی وجہ سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں سخت تناﺅ کی کیفیت ہے، یہی وجہ ہے سابق صدر آصف علی زرداری بھی اس معاملے کو بہت سیریس لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن اسلام آباد وفاقی حکومت کے علاقے میں اس لئے آئے کیونکہ کراچی میں انہیں حفاظتی ضمانت نہ ملنے کا خطرہ تھا جو کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے۔

مظہر عباس نے دعویٰ کیا کہ ان کی سندھ رینجرز کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے عزیر بلوچ کے معاملے پر گفتگو ہوئی جس میں رینجرز اہلکار نے انہیں بتایا کہ عزیر بلوچ کے پاس جیل میں ہی 9 موبائل فون موجود ہیں اور وہ ادھر سے بیٹھ کر اپنا گینگ چلا رہے ہیں، اس سلسلے میں ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کے کیس سمیت دیگر اہم کیسز میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی، جس کی ایک اہم وجہ کراچی میں کام کرنے والے سرکاری اداروں میں موجود اندرونی سرد جنگ ہو سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close