Featuredسندھ

کورونا وائرس سے بچاؤکے لئے پاکستان کو سوا ارب ڈالر دئیے،وہ امداد کہاں خرچ ہوئی؟

کراچی : بلاول بھٹو نے کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے حوالے سے عالمی اداروں سے ملنے والے فنڈز کا حساب وزیراعظم سے مانگ لیا ہے۔

 

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کے لئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو سوا ارب ڈالر دئیے، وہ امداد کہاں خرچ ہوئی؟

 

انہوں نے کہاکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد دی، بتایا جائے کہ یہ فنڈ کن منصوبوں پر لگایا گیا، عمران خان بتائیں کہ کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کے لئے انہوں نے ورلڈ بینک کے 200 ملین ڈالر کہاں خرچ کردئیے؟

 

چیئرمین بلاول بھٹونے کہاکہ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں پاکستانیوں نے جو اربوں روپے جمع کروائے، ان فنڈز کو کہاں خرچ کیا گیا؟ سلیکٹڈ وزیراعظم نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران جمع ہونے والے فنڈز میں گھپلوں کو چھپانے کیلئے آڈیٹر جنرل رپورٹ کو روکا ہوا ہے۔

 

بلاول بھٹو نے کہاکہ کورونا وائرس کے کھربوں روپے کے مالیاتی پیکج میں گھپلوں پر قوم عمران خان کو معاف نہیں کرے گی، پی ٹی آئی حکومت آڈیٹر جنرل رپورٹ کے اعدادوشمار میں ہیرپھیر کی کوششوں کو بند کرکے فی الفور آڈٹ رپورٹ کا اجراء کرے۔

 

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی نااہلی اور کرپشن سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close