سندھ

محکمہ خزانہ سندھ نے پی ایچ ڈی ملازمین کو الاؤنس دینے سے معذرت کرلی

کراچی: محکمہ خزانہ سندھ نے پی ایچ ڈی ملازمین کو الاؤنس دینے سے معذرت کرلی۔

 

پاکستان ویوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پی ایچ ڈی ڈگری کے حامل ملازمین کو 25 ہزار الاؤنس نہیں دے سکتے، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ ہائیکورٹ نے تمام پی ایچ ڈی ہولڈر سرکاری ملازمین کو ماہانہ 25 ہزار روپے الاؤنس دینے کا حکم دیا تھا۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ محکموں کے پی ایچ ڈی افسران کا الاؤنس 250 فیصد سے زائد ہے، عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی درخواست کردی ہے۔

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے محکمہ قانون کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے سے خزانے پر بڑا بوجھ ہوگا، وفاق، دیگر صوبوں میں بھی پی ایچ ڈی الاؤنس کا طریقہ کار نہیں بدلا ہے۔

ترجمان محکمہ خزانہ سندھ کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے پر بوجھ روکنے کے لیے فیصلے پر نظرثانی اپیل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ پی ایچ ڈی ہولڈرز افسران کو ماہانہ 25 ہزار روپے الاؤنس دیا جائے۔

عدالت میں سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ صرف یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی ہولڈرز کو 25 ہزار روپے الاؤنس دیا جارہا ہے، دیگر سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈرز کو 10 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں۔

اس پر سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ایسا امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ سندھ ہائی کورٹ نے حکم پر عمل درآمد کروا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close