Featuredسندھ

کاشتکاروں کو ریلیف،ٹیکس معاف اور نئے ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کوپانی نہ ملنےسےکپاس،گنا،چاول،مرچی اوردیگرفصلیں نہ ہوسکیں، کاشتکاروں کو بغیر سود اورآسان شرائط پر نئے قرضے دیے جائیں

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کاشتکاروں کوریلیف،ٹیکس معاف ،نئے ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پانی کی قلت،ٹڈی دل حملوں ،بارشوں سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا، وفاق کا شتکاروں کے ٹیکسز معاف اور ان کو ریلیف فراہم کرے۔

دنیامیں کاشتکاروں کوزراعت پرسبسڈی دی جاتی ہےمگر یہاں لوٹا جارہا ہے، عمران خان نےزراعت کابیڑہ غرق کر دیا، مصیبتوں ، آفتو ں کے علاوہ کچھ نہ ملا، عمران خان نےمعیشت،سفارتکاری،تجارت،زراعت سمیت ہرشعبے کوتباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: قریشی صاحب آج تو تالیاں بجا دیں ،بجٹ میں کاشتکاروں پر سب کچھ لٹا دیاہے:اسحاق ڈار

پورے سندھ کا انحصار زراعت پر ہے، سلیکٹڈ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے گندم کی پیداوار بھی کم ہوئی، کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے گندم باہر سے منگوائی، کبھی پاکستان گندم، کاٹن، چینی بھی ایکسپورٹ کرتا تھا آج خودمنگوا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close