Featuredسندھ

کراچی : گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں نوجوان جاں بحق

کراچی : ملیر میں جامعہ ملیہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان نے تعاقب کرکےگاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 32سال کے رضا ذوالفقار کے نام سے ہوئی جو گلفشاں سوسائٹی ملیر کا رہائشی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار شہری کی ہلاکت کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، مقتول کو جسم پر 2 گولیاں لگیں اور جائے وقوع سے پستول کے 2 خول ملے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close