سندھ

ٹینکر پانی کی لائن سے پانی بھر رہیں ، ویڈیو وائرل

کراچی : سوشل میڈیا پر گردش کرتی یہ ویڈیو کراچی کے شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

کراچی میں پانی کا مسئلہ تو عام بات ہے۔ مسئلہ اس حد تک سنگین ہو جاتا ہے کہ شہری پانی کے لیے احتجاج تک کرنے لگتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے پنجاب چورنگی پر واقع انڈر پاس میں پانی کی ایک پائپ لائن ٹوٹ گئی ہے، اس پانی کو بھرنے کے لیے پانی کے ٹینکروں کی قطاریں انڈر پاس میں لگی ہوئی تھیں۔


شہری کی جانب سے اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے ٹینکر ٹوٹے ہوئے پائپ سے پانی ٹینکر میں بھر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی یہ ویڈیو کراچی کے شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close