سندھ

گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا

ٹنڈوجام، سندھ: ٹنڈوجام میں ایک اوربدبخت شخص نے گھریلو تنازعے کے سبب اپنی والدہ کو قتل کردیا، چارروز قبل کراچی میں اسٹیٹ بنک کے ڈپٹی ڈائریکٹرنے بھی گھریلو تنازعے کے سبب اپنی والدہ کو قتل کردیاتھا۔

پولیس نے احمد نامی اس نا خلف ملزم کوگرفتارکرلیا ہے اوراس کی والدہ کی لاش تحویل میں لے کرواقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم احمد نے بیان دیا ہے کہ گھریلو جھگڑے سے تنگ آکرفائرنگ کرکے ماں کو قتل کیا۔

اس افسوناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اورفضا سوگوارہوگئی ہے۔

اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں اس قسم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن میں درندہ صفتے انسانوں نے اپنے جنم دینے والدین کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔

اٹھارا فروری 2016 کراچی میں بدبخت بیٹے نے گھریلوتنازع پرایک دن قبل اپنی اہلیہ کو طلاق دی اور اگلے ہی روزماں کوچھری کےپےدرپےوارکرکےقتل کردیا۔ ملزم غلام ربانی اسٹیٹ بینک میں جوائنٹ ڈائریکٹرکےعہدےپرفائز ہے ۔

انیس فروری 2016: فیروزوالا کے علاقے ونڈالہ دیال شاہ میں ماں نے پیرکےکہنے پراپنےبیٹے کو موت کی نیند سلادیااور جب اسے احساس ہوا تو پچھتاوے کے سوا اس کے پاس کچھ نہیں تھا۔

اکتوبر 2015: گزشتہ سال لاہورمیں بیٹے نے ماں اورسوتیلے باپ کی زندگی کاخاتمہ کیا، تنازعے کا سبب جائیداد تھی۔

مئی 2015: تیرہ کے علاقے شانگلہ میں بدنصیب بیٹے نے ماں اور چچی کو گولیوں کانشانہ بنادیا۔

نومبر2013: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٗن میں سنگدل بیٹے نے ماں باپ کوقتل کرکے آری سے ٹکڑے ٹکڑے کردیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close