سندھ

نواب شاہ : 6 سال کی بچی کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا

نواب شاہ میں 6 سال کی بچی کا قتل ، ملزم لاش کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

نواب شاہ کے علاقے باندی میں ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران 6 سال کی بچی سندیا بھیل گم ہوگئی، جو کھیتوں سے ملی۔ لاش ملنے پر شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا۔

بچی کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، بچی سے زیادتی کا خدشہ ہے، لاش کو کھیتوں میں پھینک کر ملزم فرار ہوگیا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پولیس جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close