سندھ

کراچی میں گرمی کی شدت کل تک برقرار رہے گی

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت مزید کل تک برقرار رہنے کا امکان محکمہ موسمیات نے تسلی دے دی کہ موجودہ گرمی کی لہر خطرناک ہیٹ ویو نہیں، شہریوں کو گھبرانے کی نہیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ کراچی والوں کو خبردار کر دیا گیا کہ گرمی پھر اس بار ٹوٹ کر پڑے گی۔ گرمی کی شدت سے بلبلاتے شہریوں کو پارہ اکتالیس ڈگری سے اوپر پہنچنے کا خوف ستانے لگا اور ساتھ ہی دو سال پرانا ہیٹ سٹروک ڈرانے لگا۔ مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ موسم کا حال بتانے والوں نے تسلی دی ہے کہ گرمی کی یہ لہر خطرناک نہیں، جمعہ تک گرمی کی شدت کم ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو ساتھ ہی خبردار بھی کر دیا۔ ہیٹ ویو آئی تو نہیں لیکن ٹلی بھی نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تمام ادارے رابطے میں ہیں۔ شہریوں کو کسی بھی ممکنہ صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے گی ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی میں کم سے کم نکلنے اورحفاظتی تدابیر اختیارکرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ محکمے کی جانب ے کہا گیا ہے کہ اس بار درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close