سندھ

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، القاعدہ برصغیر اور داعش کے پانچ دہشت گرد گرفتار

کراچی: آپریشن ردالفساد میں اہم کامیابی حاصل، کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا، را اور این ڈی ایس کا نیٹ ورک چلانے والے پانچ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ رینجرز کے ترجمان کرنل قیصر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے شام اور افغانستان سے تربیت حاصل کی، القاعدہ برصغیر اور داعش سے تعلق تھا۔ رینجرز کے کرنل قیصر نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اہم انکشافات کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ را اور این ڈی ایس کا نیٹ ورک چلانے والے پانچ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں، تعلق القاعدہ برصغیر اور داعش سے تھا۔ کرنل قیصر نے مزید انکشاف کیا کہ دہشت گردوں نے شام اور افغانستان میں تربیت حاصل کی، وہ تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے، ان کے قبضے سے حساس تنصیب کی معلومات، خودکش جیکٹس، دستی بم، ایس ایم جیز اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ کرنل قیصر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مکمل قیام امن تک رینجرز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، جرائم میں ملوث فرد یا گروہ سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ انہوں نے اہل کراچی سے اپیل کی وہ دہشت گردوں کی نشاندہی میں رینجرز کی مدد کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close