سندھ

ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے افسر سے ملاقات میں آرمڈ فورسز سے متعلق معلومات فراہم کیں، عزیر بلوچ کا اعتراف

کراچی: لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس افسر سے ملاقات کرکے آرمڈ فورسز سے متعلق معلومات فراہم کیں اور مختلف محکموں سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق 24 اپریل 2016ء کو مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164کے تحت ریکارڈ کرائے گئے اعترافی بیان میںعزیر بلوچ نے کہا کہ حاجی ناصر کو ایرانی خفیہ ایجنسی کے نمائندے کے طور پر جانتا تھا، حاجی ناصر نے ایران میں ایرانی خفیہ ایجنسی کے افسر سے ملاقات کرائی جس میں ایرانی افسر کو کراچی میں آرمڈ فورسز کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ ایرانی افسر کو کور کمانڈر کراچی، اسٹیشن کمانڈر اور نیول کمانڈر کراچی سے متعلق معلومات فراہم کیں، اس نے بتایا کہ مختلف محکموں سے کروڑوں رپے بھتہ وصول کیا، صرف فشریز سے 20 لاکھ روپے ماہانہ بھتہ ملتا تھا، سعید بلوچ اور نثار مورائی کو میری سفارش پر فشریز میں لگایا گیا۔ عزیر بلوچ نے اعتراف کیا کہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں مدد دینے کے لیے مرضی کے ایس ایچ اوز لگوائے، ذوالفقار مرزا، قادر پٹیل اور یوسف بلوچ کے ذریعے ایس ایچ ایوز لگوائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close