سندھ

کراچی میں کالعدم تحریک طالبان اور لیاری گینگ وار نے اتحاد کرلیا

کراچی: شہر قائد میں کالعدم تحریک طالبان اور لیاری گینگ وار نے اتحاد کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی خان زمان گروپ کی منگھوپیر میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، حیات اللہ، قاری یوسف اور متین شفیع علاقے میں دیکھے گئے ہیں اور لیاری گینگ وار کے کارندے بھی منگھوپیر میں دیکھے گئے ہیں، زاہد لاڈلا، تاج محمد عرف تاجو، ایاز زہری، سہیل عرف سنی بھی علاقے میں نظر آئے ہیں جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی کا حیات اللہ بم بنانے کا ماہر ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ لیاری گینگ وار کے کارندے ناردرن بائی پاس کا راستہ استعمال کرتے ہیں، کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد سلطان آباد آفریدی کالونی میں دیکھے گئے اور علاقے میں پولیس پر حملہ کیا جاسکتا ہے، اس لئے دہشت گردوں کی شہر میں مذموم کارروائیوں کو بے اثر کرنا ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close