سندھ

ہمیں گیس نہ ملی تو پنجاب کی بھی گیس بند کردیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ سے ہمارے پلانٹ کو گیس نہیں دی جارہی اور اگر ایک ہفتے میں حالات ٹھیک نہ ہوئے تو پنجاب جانے والی گیس کو بھی بند کردیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے ہمارے پلانٹ کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس نہیں دی جارہی  ہمیں منصوبہ شروع کرنے کے لیے بھی گیس درکار ہے، اگر ایک ہفتے میں ہمارے پلانٹ کو گیس نہ ملی تو صوبے سے جانے والی گیس لائن بند کردیں گے اور سوئی سدرن گیس کمپنی کوخبردار کر تاہوں کہ کمپنی نے معاہدے دستخط نہ کیے تو ادارے کے دفتر پردھاوابول کر اس کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ سے نکلنے والی گیس پر آئین کے تحت سندھ کا پہلا حق ہے اور آرٹیکل کے تحت گیس اس صوبے کے لوگوں کی ہے اگر وفاق نے معاہدہ نہ کیا تو پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو بھی بند کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close