Featuredسندھ

(پی آئی اے) نے کوئٹہ سے پشاور کے لیے 12سال بعد براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

کراچی: بارہ سال بعد بلوچستان کے دارالحکومت سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے لیے براہ راست پی آئی اے کی پروازیں شروع ہوگئیں

ابتدائی طور پر کوئٹہ سے پشاور دوطرفہ 2پروازیں جمعہ اور منگل کوروانہ ہوں گی۔

پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے تقریب میں پروازوں کی بحالی سے متعلق افتتاح کیا۔ اس موقع پر بشریٰ کا کہنا تھا کہ 12 سال بعد پروازوں کا دوبارہ آغاز مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

پروازوں سے سفری سہولت، کاروبار اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے زیادہ وزن کے باعث فضائی میزبان گراؤنڈ کردئیے

اس سے قبل 30 جون کو قومی ایئرلائن نے فیصل آباد سے اسکردو کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 7جولائی

سے اسکردو کے لیے پروازوں کا آغاز ہوا۔

پی آئی اے کراچی اسلام آباد اور لاہور سے پہلے ہی اسکردو پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close