سندھ

پولیس کارروائی میں منشیات فروش جوڑے سمیت 12 ملزمان گرفتار

کراچی: سندھ پولیس کی جانب سے پہلی کارروائی ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کی گئی

پولیس نے مختلف کارروائیوں میں آٹھ ملزمان کو ضلع وسطی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، منشیات، چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ پولیس نے ڈاکوؤں کا قلع و قمع کرنے کا فیصلہ کرلیا

سندھ پولیس نے دوسری کارروائی کورنگی صنعتی ایریا میں کی، جس میں منشیات فروش جوڑے سمیت چار ملزمان گرفتار ہوئے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے چرس، ہیروئن و دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے، جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close