سندھ

کراچی میں رینجرز کی کارروائی ،کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دو بھتہ خور گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں رینجرز نے کارروائی کر کے کالعدم پیپلز امن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان رینجرز نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز نے لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں کارروائی کر کے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کیا جن کا تعلق کالعدم پیپلز امن کمیٹی سے تھا ،ملزمان کی شناخت منور اور رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بھتہ خوری کی 12وارداتوں کا اعتراف کیا ہے تاہم ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف نہیں کیا جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے اور وہ لفافوں میں بھتے کی پرچیاں دیتے تھے جن میں پستول کی گولیاں بھی موجود ہوتی تھیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت چلایا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے گروہ میں مو جود دیگر افراد کو بھی پکڑنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close