سندھ

میٹرک بورڈ کراچی کا انوکھا کارنامہ، دوران امتحان ہی طلباء کا سینٹر تبدیل

کراچی: میٹرک بورڈ انتظامیہ نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے پرچہ شروع ہونے سے چند لمحے قبل امتحانی مرکز تبدیل کر دیا جس سے بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوسرے مرحلے کے تحت بچوں کے امتحانات کا سلسلہ لینے کا عمل جاری ہے لیکن آج جب طلباء کراچی کے علاقے کیماڑی میں واقع باب الاسلام اسکول پہنچے تو ثانوی بورڈ کے عہدیدار کی جانب سے پرچہ شروع ہونے سے چند منٹ پہلے ان سے کہا گیا کہ آپ کا امتحانی مرکز تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب آپ لوگ وہیں جا کر پرچہ دیں گے۔

جس پر طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ثانوی بورڈ ہمارے مستقبل کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن میں بھی طالبات کے اسکول میں مرد حکام کی جانب سے جب بچیوں کی جامع تلاشی لینے کا کہا گیا جس پر طالبات اور والدین نے شدید احتجاج کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close