سندھ

سندھ کابینہ نے رینجرز اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی

کراچی: سندھ کابینہ نے رینجرز اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے، توسیع کے بعد حاصل شدہ اختیارات کے بعد رینجرز چھاپے اور گرفتاریاں کرسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رینجرز کے اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ توسیع کے بعد رینجرز پٹرولنگ، اسنیب چیکنگ کرسکے گی اور چوکیاں قائم کرسکے گی جبکہ ان اختیارات کے رینجرز 90 دن تک کسی بھی ملزم کو اپنی تحویل میں رکھ سکتی ہے۔ سندھ کابینہ نے رینجرز کو یہ اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیئے ہیں۔ رینجرز کو 16 اپریل 2017ء سے خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ صوبائی کابینہ کے سینئر وزراء نے رینجرز کو اختیارات کی حمایت کی ہے۔

حمایت کرنیوالے وزراء میں سید سردار شاہ، جام مہتاب ڈہر، جام خان شورو، نثار کھوڑو، منظور وسان، میر ہزار خان بجارانی شامل ہیں۔ سندھ کابینہ نے پولیس کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن سے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے جتنے بھی فنڈز چاہیئے ہوں گے وہ سندھ حکومت جاری کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close