سندھ

خلاف ورزی ثابت ہوجائے تو رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دوں گا

کراچی: الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتا ہوں دورہ کیے گئے پولنگ اسٹیشن کا بتائے

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے سوا کسی پولنگ اسٹیشن پر نہیں گیا، میں الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتا ہوں دورہ کیےگئے پولنگ اسٹیشن کا بتائے۔

اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ خلاف ورزی ثابت ہوجائے تو بطور وزیر اور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دوں گا۔

علی زیدی نے کہا کہ کیا ضلعی الیکشن کمشنر غلط ثابت ہونے پر معافی مانگیں گے؟۔

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہوگئی۔

اکتالیس کنٹونمنٹ بورڈزکے دو سو پانچ وارڈز میں پندرہ سو انہتر امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، پریزائیڈنگ افسران گنتی کے بعد پولنگ اسٹیشنز پرنتائج کا اعلان کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close