سندھ

مسلم لیگ(ن) کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ اس کے دشمنوں کو بخوبی ہے

لاہور: پاکستان کا مستقبل کوئی ہے تو وہ مسلم لیگ(ن) ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہر طرف ہر لیڈر کو جبر اور ظلم کا سامنا ہے اسکے باوجود بھی ہمیں کنٹورنمنٹ بورڈ میں شاندارکامیابی ملی۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ اس کے دشمنوں اور حکومت کو بخوبی ہے اس لیے آج بھی ان کو مسلم گ(ن) کو ہرانے کےلئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا مستقبل کوئی ہے تو وہ مسلم لیگ(ن)ہے، کسی جماعت کے پاس ہمارے جیسا لیڈر ہے نہ ہمارے جیسا ووٹ بینک ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ باقی جماعتوں کے سربراہ کارکنوں سے قربانی مانگتے ہیں لیکن ہمارے لیڈر نے خود قربانی دی ہے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں یہ دھاندلی کرکے دوبارہ آنا چاہتے ہیں، لیکن میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ پورے ملک میں ووٹ کو عزت کا بیانیہ چل رہا ہے او ر آج ہر ادارہ اپنی بقاءکی جنگ لڑ رہا ہے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا بیانہ ہی ہماری پہچان ہے جبکہ اگر ہمارا بیانہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا۔

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اگلا الیکشن ہمارا ہے اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close