سندھ

مسلم لیگ نواز کو ایک اور جھٹکا، رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو نے پیپلز پارٹی جوائن کر لی

کراچی: آصف علی زرداری نے نواز لیگ کو بڑا جھٹکا دیدیا، لیگی رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹائے جانے والے مسلم لیگ نواز کے درینہ کارکن اور بدین سے ایم پی اے اسماعیل راہو نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی جوائن کرلی۔ اسماعیل راہو جام صادق علی اور لیاقت علی جتوئی کی کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ اسماعیل راہو نے شہید فاضل راہو (گولارچی) میں اپنے ساتھیوں اور حامیوں کو دعوت دی اور پی پی پی میں شمولیت کے حوالے سے ان سے مشورہ کیا۔

انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انہیں حلقے کو ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے اور پارٹی نے 1995ء سے تاحال حلقے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ اسماعیل راہو نے شرکاء سے کہا کہ وہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی پیش کش کا مثبت جواب دینا چاہتے ہیں۔ شرکاء نے اسماعیل راہو کے فیصلے کی توثیق کی اور مستقبل میں ان کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close