Featuredسندھ

کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق انڈور شادی ہالز میں 200 افراد شریک ہوں گے، آؤٹ ڈور تقریبات میں 400 افراد شامل ہوسکتے ہیں، سینما ہال مکمل طور پر بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ آؤٹ ڈور اور انڈور ریسٹورنٹس میں رات 12 بجے تک کھانے کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس آنیوالے افراد کا مکمل ویکسی نیٹڈ ہونا لازمی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق اتوار کو کراچی جبکہ دیگر شہر جمعہ کو بند رہیں گے، مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی، نئے حکم نامے کا اطلاق یکم سے 15 اکتوبر تک ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close