سندھ

مفتی نعیم نے ایم کیو ایم اورپاک سرزمین کو ایک بہترین مشورہ دے دیا

کراچی: جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے کہا ہے کہ مصطفی کمال اور فاروق ستار آپس میں اتفاق پیدا کریں تاکہ کراچی کے مسائل کو پوری توجہ کے ساتھ حل کیا جا سکے۔ کراچی میں مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی نعیم نے کہا کہ باطل نے ہمیں آپس میں لڑا کر تقسیم کیا، افواج پاکستان کی وجہ سے کراچی میں امن بحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی کی تعمیر کے لیے کردار ادا نہیں کیا، شہر کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close