سندھ

وزیر اعلیٰ ہاﺅس سندھ کے سامنے کچرا ڈالنے کی کوشش ناکام،فکس اِٹ مہم کے عالمگیر گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس نے فکس اِٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا ہے ۔ عالمگیر وزیر اعلی ہاﺅس کے باہرکچرے کی ٹرالی لے کر پہنچے تھے کہ پولیس نے دھر لیا۔ اس موقع پر عالمگیر اور پولیس کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی جبکہ غریب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیو کو پولیس نے تھپٹر بھی مارے۔بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے عالمگیرخان نے دھمکی دی تھی کہ اگر شہر سے کچرے کو نہ ہٹایا گیا تو وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے کچرا لے کرپہنچ جاﺅں گا ۔ یاد رہے کہ اسی شہری نے سائیں سرکارکے خلاف آواز بلندکرتے ہوئے سٹرکوں پر واقع کھلے گٹروں پر اپنی مدد آپ کے تحت ڈھکن لگانے شروع کئے تھے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close