سندھ

چکن گونیا پر قابو پانے کے لئے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی: شہر قائد میں چکن گونیا کا مرض خوفناک صورت حال اختیار کرگیا ہے، جس پر قابو پانے کے لئے ڈی جی ہیلتھ سندھ کے خط پر عالمی ادارہ صحت کے مشن برائے انسداد چکن گونیا کا 9 رکنی وفد پہنچ چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑھتی ہوئی وباء چکن گونیا کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کا مشن برائے انسداد چکن گونیا کراچی پہنچ گیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق 9 رکنی وفد میں ماہر ماحولیات اور دیگر ماہرین بھی شامل ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کا یہ وفد کراچی کے مختلف اضلاع میں قائم سرکاری اسپتالوں اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا اور انہیں ضلعی ہیلتھ افسران بریفنگ بھی دیں گے۔

دوسری جانب مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کے 9 رکنی وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں، ٹیم کی کراچی آمد میرے مؤقف کی تائید اور فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شہر کو کچرا بنا دیا ہے اور اسی کچرے اور گندگی کے باعث طرح طرح نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں، اگر سندھ حکومت ہمیں وسائل دے دیتی تو شہر قائد میں یہ وباء کبھی نہ پھیلتی۔ واضح رہے کہ کراچی اور گرد و نواح میں چکن گونیا کا مرض شدت اختیار کر جانے پر چند روز قبل ڈی جی ہیلتھ سندھ محمد توفیق نے عالمی ادارہ صحت سے مدد کے لئے خط لکھا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close