Featuredسندھ

ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے

کراچی: حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ، متوفیہ کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں جاں بحق ہونے والی خاتون کا شوہر بھی شامل ہے ، متوفیہ کے شوہر اور ایک زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے

رضویہ کے علاقے ناظم آباد نمبر2 انکوئری آفس کے قریب تیز رفتار کار نے ایک ساتھ تین موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی، ڈرائیور نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم قریبی موجود رینجرز موبائل نے تعاقب کر کے کار کو روک کر ڈرائیور کو حراست میں اور کار کو قبضے میں لے لیا ۔ بعدازاں ڈرائیور اور کار نمبرAGP-698 کو رضویہ پولیس کے حوالے کر دیا
زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال میں ادویات اور دیگر سہولیات موجود نہ ہونے کے باعث ایدھی اور پرائیوٹ ایمبولینسوں کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑ ھیں : ٹنڈو آدم ٹرین حادثے کے 3 دن بعد بھی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے

پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 19 سالہ حبہ دختر سلیم کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 28 سالہ رمیض ولد آفاق ، 20 سالہ طارق ولد نور ، 20 سالہ محمد نعمان ولد اکبر اور 25 سالہ ملک سلطان ولد ولی اعوان شامل ہیں ، رمیض اور طارق کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متوفیہ حبہ گرین ہاؤن ڈینٹل کالج نارتھ ناظم آباد بلاک این کی رہائشی تھی جبکہ زخمی ہونے والا محمد نعمان مکان نمبرB-342 بلاک N محلہ پیپلز کالونی نارتھ ناظم آباد کا رہائشی ہے ، پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار کا ڈرائیور جس نے اپنا نام رضوان بتایا ہے نشے کی حالت میں ہے ، کار سے شراب کی ایک بوتل بھی برآمد کی گئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close