Featuredسندھ

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کو دو گھنٹے کے لئے روک دیا گیا

کراچی: حکام کے مطابق ٹریڈنگ سسٹم میں کچھ تکینکی خرابی آئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ معطل کردی گئی ہے

اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں دو گھنٹے بعد2بجکر5منٹ پرکاروبار دوبارہ شروع ہوگا۔
اس سے قبل آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافے کے ساتھ 45 ہزار800 پوائنٹس کی سطح تک چلا گیا تھا۔

حالیہ چند ہفتوں کے دوران حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ نظر آرہا ہے اور سیاسی و معاشی سطح پر بے یقینی کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ کا شکار نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف بھی سامنے آگیا

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد روپے پر دباؤ کم ہوا جس کا اثر یہ ہوا کہ ڈالر کی قیمت کم ہو کر 173 روپے پر آگئی۔

ڈالر کی قدر گزشتہ کچھ روز سے مستقل بڑھ رہی تھی اور گزشتہ روز ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 27 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close