سندھ

کراچی میں کل وزیر اعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف کل کراچی میں سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں شہر کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گورنر سندھ عشر ت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سیاسی اور عسکری رہنماشرکت کریں گے ۔اجلاس میں شہر کی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ کل وزیر اعظم کراچی میں گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close