سندھ

ہم امن پسند لوگ کبھی بھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کریں گے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ ہم امن پسند لوگ کبھی بھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کریں گے، مجھے محض میئرکراچی کیلئے اختیارات چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کما ل کا کہنا تھا کہ ہم حکومت گرانے یا دھاندلی رکوانے نہیں پینے کا پانی مانگنے جارہے تھے کیونکہ میرے بچوں کو پانی ، صحت اور ٹرانسپورٹ چاہیے لیکن پیپلز پارٹی مجھے دیکھ کر بوکھلاگئی جبکہ ایک جماعت نے گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا دیا تھا اس کو تو نہیں روکا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے حکمران چاہتے ہیں کہ انکی زبانی کلامی باتوں پر احتجاج ختم کروں مگرمیں کراچی کے لوگوں کے ساتھ دھوکا نہیں کرسکتاجبکہ لوگوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب حکمرانوں کے سامنے کھڑا ہونا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close