Featuredسندھ

سندھ میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا

کراچی: سندھ میں انسداد پولیومہم کا آج سے آغاز ہوگا، مہم کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے، انسداد پولیومہم 19 دسمبر تک جاری رہے گی

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 90لاکھ سےزائدبچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم حکام نے کہا ہےکہ بچوں کووٹامن اےکےقطرے بھی دیے جائیں گےاور مخصوص علاقوں میں 12سال سے زائدعمرکے افراد کو کورونا ویکسین بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی ختم

گذشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس کے اجلاس میں نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 23-2022 کی منظوری دی تھی۔

وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے میں مدد کے لیے عالمی اداروں ڈبلیو ایچ او، یونیسف، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر سے اظہار تشکر کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close