سندھ

کراچی، سعودی قونصلیٹ کا عمرہ انچارج کروڑوں روپے کرپشن میں ملوث نکلا

کراچی: کراچی میں قائم سعودی قونصلیٹ کا عمرہ انچارج جلبانی سلطان اطیبی بھی کرپشن میں ملوث نکلا، متاثر ٹریول ایجنٹس سعودی قونصلیٹ کے منظور نظر فرنٹ مین مقامی ٹریول ایجنٹ اظہر ایوب کو لاکھوں روپے رشوت دینے پر مجبور ہوگئے، ٹریول ایجنٹس نے سعودی حکام اور ایف آئی اے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم سعودی قونصلیٹ کا عمرہ انچارج جلبانی سلطان اطیبی بھی کرپشن میں ملوث نکلا، حالیہ دنوں کراچی کے مختلف ٹریول ایجنٹس کے 55 ہزار سے زائد پاسپورٹ اسٹیکرز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر روک دیئے گئے ہیں، جلبانی سلطان اطیبی نے ایک مقامی ٹریول ایجنٹ کے ساتھ ملکر رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، کراچی کے متاثر ٹریول ایجنٹس سعودی قونصلیٹ کے منظور نظر فرنٹ مین مقامی ٹریول ایجنٹ اظہر ایوب کو لاکھوں روپے رشوت دینے پر مجبور ہوگئے۔

سعودی قونصلیٹ تمام ٹریول ایجنٹس کو اسٹیکرز نہ ہونے کا بہانہ بنا کر پاسپورٹ وقت پر نہیں دے رہے، جس کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ٹریول ایجنٹس کو اٹھانا پڑ رہا ہے، جب کوئی ٹریول ایجنٹ سعودی قونصلیٹ کے عمرہ انچارج کے فرنٹ مین اظہر ایوب کو بھاری رشوت ادا کرتا ہے، تو تمام پاسپورٹ دو گھنٹے کے اندر مل جاتے ہیں، کل ایک مقامی ٹریول ایجنٹ سے فرنٹ مین کے ذریعے 8 لاکھ روپے رشوت لیکر پاسپورٹ دیئے گئے ہیں۔ اس وقت کراچی کے تمام ٹریول ایجنٹس کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اظہر ایوب کو فی پاسپورٹ 4 ہزار ادا کریں، تو ان پاسپورٹ واپس کئے جائیں گے۔ کراچی کے ٹریول ایجنٹس نے سعودی حکام اور ایف آئی اے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close