سندھ

ڈی جی کے ڈی اے کے خلاف کیس ڈسچارج ، رہا کرنے کا حکم

 کراچی: عدالت نے گرفتار ڈی جی کے ڈی اے کے خلاف کیس ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کردیا۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں گرفتار ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس سماعت ہوئی، عدالت نے گرفتار ملزم آصف میمن کے خلاف کیس ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کردیا۔

عدالت نے آصف میمن کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے دوسرے ملزم عاطف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ الحمد للّٰہ آج اس کیس سے بری ہوگیا ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کیخلاف انتقامی کارروائی ہے یا پھر سسٹم کا حصہ نہ ہونےکی وجہ سے یہ ہوا، جس پر ڈی جی کے ڈی اے نے سوال پر خاموش رہنے کا اشارہ کر دیا۔

ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف علی میمن سمیت 3 افسران کو اینٹی کرپشن نے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کیاتھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close