سندھ

کراچی PS-114 ضمنی الیکشن، پاکستان سنی تحریک کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماء محمد شاہد غوری سے پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر سعید غنی اور نجمی عالم نے مرکز اہلسنت پر ملاقات کی اور کراچی سمیت سندھ بھر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے مبین قادری، فہیم الدین شیخ، محمد طیب قادری، سلیم قادری و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاہد غوری نے کہا کہ عوام بنیادی حقوق اور امن چاہتے ہیں، پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو فوقیت دی ہے اور آئندہ بھی بہتر جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں۔

اس موقع پر سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے، ہم ضمنی الیکشن PS-114 پر پاکستان سنی تحریک کی حمایت چاہتے ہیں، کراچی کے حالات بدل رہے ہیں، عوام اب نئے افراد کا چناؤ کرینگے، تاکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں عوام کو حقوق مہیا ہوسکیں۔ اس موقع پر شاہد غوری نے کہا کہ سربراہ پاکستان سنی تحریک کی ہدایت پر PS-114 کے ضمنی الیکشن پر پیپلز پارٹی کی حمایت کرتے ہیں، کارکنان علاقائی سطح پر پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم کا ساتھ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close