سندھ

کراچی: محمد بروہی گوٹھ میں ندی سے لاشیں برآمد

کراچی : پولیس نے ندی سے ناقابل شناخت دو افراد کی لاشیں برآمد کرلیں۔

کراچی کے علاقے نیک محمد بروہی گوٹھ میں ندی سے پینتیس دن پرانی دو افراد کی لاشیں برآمد کرلیں گئیں ہیں۔ دونوں ایک ہی سفید رنگ کے کپڑے میں لپٹی ہوئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد باریش ہیں، ایک نے سفید اور ایک نے کالے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ لاشیں گھل گئیں ہیں، ڈی این اے نمونے لے لیئے ہیں، فنگر آئی ڈی نہیں ہوسکتی۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگا کہ موت کس طرح ہوئی ہے۔ لاشیں کپڑے میں لپیٹنے کے بعد ندی میں پھینک دی گئیں تھیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close