سندھ

مردم شماری موخر کرنے پر سندھ کا احتجاج ، فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد : سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی طرف سے مارچ میں مردم شماری موخر کرنے کے فیصلے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل میں اجلاس میں مردم شماری موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔مردم شماری نہ کرانے کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا ہے یہ فیصلہ ہمیں قبول نہیں۔اٹھارہ سال بعد ملک میں مردم شماری کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کو وفاقی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ضائع کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مردم شماری موخر کرنے کے فیصلے کے خلاف سندھ کی تمام جماعتوں کی کامنفرنس بلائی جائے گی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس بارے میں اعتماد میں لیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close