سندھ

سابق متحدہ رہنماء سلیم شہزاد کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

کراچی: شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنماء و بانی رکن سلیم شہزاد کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلیم شہزاد کو 20 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ایک ماہ کیلئے علاج کی غرض سے برطانیہ جانے کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ سلیم شہزاد کے خلاف ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشتگردوں کے علاج معالجہ کا مقدمہ زیر سماعت ہے، انہوں نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close